ہفت روزہ آئینہ چشم کی سالگرہ تقاریب

حیدرآباد ۔ 29 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : احمد صدیقی مکیش کی اطلاع کے بموجب آئینہ چشم ہفت روزہ کی 31 ویں سالگرہ تقاریب 31 مارچ بروز ہفتہ اردو ہال حمایت نگر میں منعقد ہوگی ۔ صدارت اور رونمائی نواب میر زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے ہاتھوں عمل میں آئے گی ۔ اس موقع پر ایک شاندار کلچرل پروگرام پیش کیا جائے گا ۔ جس میں ساوتھ انڈیا کے مشہور گلوکار سجاد کشور ، احسان صدیقی ، خان اطہر ، سلطان مرزا ، طلعت رحمان ، وارث اقبال اور دیگر حصہ لیں گے ۔ خسرو شاہ نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ قادر شریف کے مزاحیہ خاکے ہوں گے۔ وجیہ صدیقی ، یوسف خاں طبلے پر سنگت کریں گے ۔ اور دوسرے ساتھ دیں گے ۔ جناب ہادی رحیل کا خطبہ استقبالیہ ہوگا ۔ واصف صدیقی ، کاظمہ صدیقی نے ادب دوست اور صحافی برادری سے شرکت کی خواہش کی ۔۔