ہز4ہزار امریکی فوجی کویت روانہ

فورٹ کارسن۔ 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) فورٹ کارسن کولو رائیڈو میں تعینات 4,000 سے زیادہ امریکی فوجی کویت روانہ ہوگئے۔ وہ وہاں پر امریکہ کی وسیع ترین بری فوج ہوں گے۔ صدر امریکہ بارک اوباما نے امریکی کانگریس سے خواہش کی تھی کہ دولت اسلامیہ کے خلاف فوجی کارروائی کی اجازت دی جائے۔ اوباما نے بڑے پیمانے پر امریکی فوجی کارروائی کے امکان کو مسترد کردیا تھا، لیکن دولت اسلامیہ کے خلاف تین سال تک فوجی طاقت استعمال کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔ انہوں نے تیقن دیا تھا کہ امریکہ کی فوجی کارروائی عراق اور افغانستان میں فوجی کارروائی کے مماثل نہیں ہوگی۔