ہزاری باغ عدالت کے باہر 3 افراد کا قتل

ہزاری باغ ( جھارکھنڈ ) ۔ 2 ۔ جون : (سیاست ڈاٹ کام ) : ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر آج ایک خطرناک مجرم اور اس کے 2 ساتھیوں کو ان کی حریف ٹولی کے ارکان نے گولی مار کر ہلاک کردیا ایک سینئیر پولیس عہدیدار نے یہ اطلاع دی ۔ اور بتایا کہ سشیل سریواستو جو کہ ایک قتل کیس میں سزاء پانے کے بعد ہزاری باغ جیل میں قید ہے ۔ ایک اور جرائم کے کیس میں آج اسے عدالت میں لایا گیا تھا ۔ جہاں پر نامعلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ پٹراٹو ٹاون کے ساکن گینگسٹر اور اس کے دو ساتھیوں کو ہلاک کردیا جو کہ مقدمہ کی سماعت کے لیے آئے ہوئے تھے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ہزاری باغ مسٹر اکھلیش کمار جھا نے بتایا کہ آج کے ہلاکت کا واقعہ سریواستو اور کشور پانڈے ٹولیوں کے درمیان پرانی مخاصمت کا نتیجہ ہے انہوں نے مزید بتایا کہ گذشتہ سال اکٹوبر میں کڈما مارکٹ جمشید پور میں دو ٹولیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا تھا ۔ جس میں پانڈے کے دو ساتھی ہلاک اور اس کا بھتیجہ شدید زخمی ہوگئے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ مفرور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیموں کو متحرک کردیا گیا ہے ۔۔

اینٹی کرپشن بیورو لیفننٹ گورنر کے دائرے کار سے باہر :عاپ
نئی دہلی 2 جون (سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی نے آج لیفننٹ گورنر نجیب جنگ پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہلی کا پانچ پولیس عہدیداروں کو جن کا تعلق بہار سے ہے اینٹی کرپشن بیورو میں تعینات کرنا بالکل درست ہے کیونکہ اینٹی کرپشن بیورو لیفننٹ گورنر کے دائرے کار میں شامل نہیں ہے ۔ پارٹی نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت کی پوری مشنری اے سی بی کو کمزور کرنے کیلئے کام کررہی ہے ۔ انہوں نے اس مداخلت کا جواز طلب کیا ۔