ہزاری باغ سے برطانوی دور کے 150 سکے برآمد

ہزاری باغ ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہزاری باغ کے موضع اوریا میں ایک گھر کے صحن کی کھدائی کے دوران برطانوی دور کے تقریباً 150 سکے برآمد ہوئے۔ (ہزاری باغ صدر کے) سب ڈیویژنل آفیسر آدتیہ رنجن نے گزشتہ روز کہا کہ اس ضمن کی بارہ دری میں ایک مٹی کی مٹکی دفن کی گئی تھی جس میں یہ سکے رکھے ہوئے تھے۔ ایک شخص تلسی ساؤ نے جو اس مکان میں کرایہ دار کی حیثیت سے رہتے ہیں، انہیں 25 جولائی کو یہ سکے دستیاب ہوئے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ان سکوں کو ضبط کرلیا۔ ریاستی محکمہ آثار قدیمہ کو اس واقعہ سے مطلع کردیا گیا ہے۔ اس محکمہ نے مزید کہا کہ پانڈے دارا علاقہ کے کیریداری گاؤں سے دو ہفتہ قبل مغلیہ دور کے 41 سکے دستیاب ہوئے تھے۔