امریکہ کا ایچ ون بی ویزا قانون سخت کرنے پر غور
واشنگٹن ۔ /26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ جاکر ملازمت کرنے کے خواہشمند ہندوستانی کی مشکلات میں اضافہ ہونے والا ہے ۔ امریکہ اب ایچ ون بی ویزا کے قوانین کو مزید سخت کرنے جارہا ہے ۔ ٹرمپ انتظامیہ ایچ ون بی ویزا رکھنے والوں کے شوہر یا بیوی کو کام کرنے کی اجازت دینے سے متعلق اوباما انتظامیہ کے قانون کو اب ختم کرنے پر غور کررہی ہے ۔ نئے قانون کے تحت ایچ ون بی ویزا پر امریکہ میں شوہر یا بیوی کیلئے نوکری کرنا کافی مشکلات ہوجائے گا ۔اس فیصلہ سے ہزاروں ہندوستانی اور ان کے اہل خانہ متاثر ہوں گے ۔ہزاروں ملازمت پیشہ ہندوستانیوںکی مشکلات میں اضافہ ، امریکہ کا ایچ ون بی ویزا قانون سخت کرنے پر غور قابل ذکر ہے کہ اوباما انتظامیہ کے دوران نافذ العمل قانون کے مطابق 2015 ء سے ایچ ون بی ویزا رکھنے والوں کے شوہر یا بیوی ایچ فور ویزا کے تحت امریکہ میں نوکری کرسکتے تھے ۔اب امریکہ کے ڈی ایچ ایس محکمہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایچ ون بی ویزا رکھنے والوں کے شوہر یا بیوی کیلئے ایچ فور ویزا قانون کو ختم کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ امریکن امیگریشن لائرس اسوسی ایشن کے سربراہ ولیم اسٹاک کے مطابق نیا قانون پہلے سے رہ رہے لوگوں پر بھی نافذ ہوگا ۔ فی الحال نئے ویزا کیلئے درخواست دہندگانوں کو اس میں راحت ہوگی ۔