ہر گھر کو انٹرنیٹ فراہم کرنے ضلع رنگاریڈی میں آپٹیکل فائبر نٹ ورک کی جانچ

حیدرآباد 23دسمبر(یواین آئی )ملک کی 29ویں ریاست تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے مہیشورم منڈل کے چار مواضعات میں آئندہ ماہ سے آپٹیکل فائبر نٹ ورک کی جانچ کی جائے گی ۔اس جانچ کی کامیابی کے بعد ریاستی حکومت ایک سال سے کم عرصہ میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کنکشنس سے ریاست کے تقریبا3.6کروڑ افراد کو مربوط کرپائے گی۔ریاستی حکومت کے باوقار تلنگانہ فائبر گرڈ پروجیکٹ ، ملک کی دیگر ریاستوں سے آگے ہے ۔ اس کے ذریعہ آپٹیکل فائبر نٹ ورک قائم کیا جائے گا اور ریاست کے ہر گھر کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ریاستی حکومت بہتر حکمرانی کے لئے آئی ٹی کے استعمال میں دلچسپی رکھتی ہے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ ریاست کی مبسوط سماجی اور معاشی ترقی ہو۔حال ہی میں تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راو نے اعلان کیا تھا کہ ڈیجیٹل تلنگانہ پروجیکٹ کے حصہ کے طور پر پانی کی پائپ لائنس کے ساتھ فائبر کیبلس بھی بچھائے جائیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ ریاست کے ہر گھر کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم ہوسکے ۔اس کے لئے مہیشورم کے چار مواضعات میں تجرباتی پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔اس کے بہتر نتائج پر اس پردیگر علاقوں میں عمل کیا جائے گا۔
وقف بورڈ کے عہدیداروں سے یہ توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ سروے کے کام میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت نے اس کام میں محکمہ مال کے عہدیداروں کو شامل کیا ہے۔