ہر مقصد میں کامیابی

جناب محمد رضی الدین معظم

٭ اگر کسی کی حاجت کسی وجہ سے پوری نہ ہوتی ہو تو اسم مبارک ’’یارحمٰن یارحیم‘‘ کثرت سے پڑھتا رہے، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ جو کوئی ’’بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم‘‘ بارہ ہزار بار اس طرح پڑھے کہ جب ایک ہزار پڑھ لے تو دو رکعت نفل پڑھ کر اپنی حاجت کے لئے دعا کرے، ان شاء اللہ تعالیٰ کچھ ہی دنوں میں کامیابی مل جائے گی۔
٭ قضائے حاجت کی نیت سے بعد نماز عشاء ایک ہزار بار سورۂ اخلاص پڑھ کر دعا کرے، ان شاء اللہ تعالیٰ بہت جلد کامیابی ملے گی۔ یہ عمل بارہا کا آزمودہ ہے۔
٭ سورۂ تغابن کی آیت ۱۳ ایک سو ایک بار پڑھ کر دعا کرے، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
نوٹ:۔ ہر عمل کے ساتھ درود شریف پڑھنا ضروری ہے۔