ہر سال 1,000 نئے افراد کروڑپتی بنیں گے

نئی دہلی ، یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان دنیا کے 2 فیصدی کروڑ پتی اور 5 فیصدی ارب پتی شخصیتوں کا مسکن ہے، جہاں آنے والے دہوں میں ہر سال 1,000 نئے متمول افراد کا اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ تازہ ترین نائٹ فرینک ویلتھ رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں 13.6 ملین کروڑ پتی اور 2,024 ارب پتی شخصیتیں رہتے ہیں۔ 2015ء اور 2016ء کے درمیان اس ملک کے امیر لوگوں کی تعداد میں 12 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا اور یہ تعداد اگلے دہے میں بڑھ کر 150 فیصد ہوجانے کی توقع ہے۔ یہ گلوبل پراپرٹی کنسلٹنسی 89 ملکوں کے 125 شہروں کی امیر آبادی پر نظر رکھتی ہے۔ گزشتہ دہے کے دوران انڈیا میں نہایت اونچی خالص دولت والے افراد کی تعداد میں 290 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا ہے۔

 

ٹی ایم سی منی پور میں 2012ء کا مظاہرہ دہرانے کوشاں
امپھال ، یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمانی الیکشن سے قبل قومی سیاست میں اہم رول ادا کرنے کوشاں ترنمول کانگریس منی پور میں 2012ء کا مظاہرہ دہرانا چاہتی ہے تاکہ اسمبلی چناؤ کے بعد وہاں اصل اپوزیشن پارٹی کی حیثیت سے اُبھر سکے۔ ٹی ایم سی 60 رکنی اسمبلی میں 24 سیٹوں پر چناؤ لڑرہی ہے اور پولنگ 4 اور 8 مارچ کو منعقد ہونے والی ہے۔ نتائج کا اعلان 11 مارچ کو ہوگا۔ 2012ء اسمبلی چناؤ میں ٹی ایم سی نے 7 نشستیں جیتے تھے، لیکن بعد میں اس کے تمام ایم ایل ایز وفاداریاں بدل کر کانگریس یا بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔پارٹی قیادت کے مطابق منی پور اُن کیلئے بہت اہم ہے تاکہ مشرق اور شمال مشرق میں طاقتور قوت کے طور پر اُبھر آئیں۔