نئی دہلی ، یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان دنیا کے 2 فیصدی کروڑ پتی اور 5 فیصدی ارب پتی شخصیتوں کا مسکن ہے، جہاں آنے والے دہوں میں ہر سال 1,000 نئے متمول افراد کا اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ تازہ ترین نائٹ فرینک ویلتھ رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں 13.6 ملین کروڑ پتی اور 2,024 ارب پتی شخصیتیں رہتے ہیں۔ 2015ء اور 2016ء کے درمیان اس ملک کے امیر لوگوں کی تعداد میں 12 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا اور یہ تعداد اگلے دہے میں بڑھ کر 150 فیصد ہوجانے کی توقع ہے۔ یہ گلوبل پراپرٹی کنسلٹنسی 89 ملکوں کے 125 شہروں کی امیر آبادی پر نظر رکھتی ہے۔ گزشتہ دہے کے دوران انڈیا میں نہایت اونچی خالص دولت والے افراد کی تعداد میں 290 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا ہے۔