حیدرآباد 24 فبروری ( این ایس ایس ) سابق رکن راجیہ سبھا و تلگودیشم لیڈر مسٹر این ہری کرشنا نے آج شکایت کیا کہ پارٹی میں انہیں اس وقت سے نظر انداز کیا جارہا ہے جب سے انہوں نے تلنگانہ کی مخالفت میں راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفی پیش کیا تھا ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہری کرشنا نے کہا کہ انہوں نے متحدہ آندھرا کی تائید میں راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفی پیش کیا تھا تاہم اس کے بعد سے پارٹی انہیں سرگرمیوں سے دور رکھ رہی ہے ۔ اس دوران سینئر تلگودیشم لیڈر ای دیاکر راؤ نے ادعا کیا کہ ان کی پارٹی نے تلنگانہ کی تائید میں مکتوب حوالے کیا تھا ۔ اگر تلگودیشم نے یہ مکتوب نہ دیا ہوتا تو تلنگانہ ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوتا ۔