شمس آباد ۔ 29 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : تلگو فلم ایکٹر و سابق رکن پارلیمنٹ ٹی ہری کرشنا کی سڑک حادثہ میں موت ہوگئی ۔ جس پر شمس آباد میں تلگو دیشم پارٹی کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ آر گنیش گپتا ، تلگو دیشم آرگنائزنگ سکریٹری نے کہا کہ ہری کرشنا دونوں ریاستوں کی مقبول ترین شخصیت تھی ۔ انہوں نے اپنی فلموں کے ذریعہ سب کے دلوں میں جگہ بنائی اور رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے بھی سیاسی خدمت انجام بھی دے چکے ہیں اور پارٹی کے لیے بھی ان کی بے لوث خدمات ہے جس کو پارٹی کبھی فراموش نہیں کرسکتی ۔ اس موقع پر محمد جہانگیر خاں کوآپشن ممبرس اسوسی ایشن ضلع صدر ، گیانیشور یادو تلگو دیشم منڈل صدر ، ایم پی ٹی سی ممبر ، اجئے گرام پنچایت و ٹاون صدر کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔
اردو آرٹس ایوننگ کالج اولڈ بوائز اسوسی ایشن کا مشاورتی اجلاس
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اگست : ( راست ) : اردو آرٹس ایوننگ کالج اولڈ بوائز اسوسی ایشن حمایت نگر کا ایک مشاورتی اجلاس 30 اگست کو 4 بجے شام اردو ہال حمایت نگر میں بصدارت محمد معین الدین اختر صدر منعقد ہوگا ۔۔