ہری کرشنا نے سالگرہ سادگی سے منانے کی خواہش کی تھی

حیدرآباد۔/29اگسٹ، ( سیاست نیوز) ہری کرشنا جو 2 ستمبر 1956 کو پیدا ہوئے تھے اپنی سالگرہ کو سادگی سے منانے کی خواہش کرتے ہوئے اپنے بہی خواہوں سے کہا تھا کہ ان کی سالگرہ کے موقع پررقم خرچ نہ کرتے ہوئے ان روپیوں کو کیرالا کے متاثرین اور اے پی کے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں جمع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
ہری کرشنا کے حامیوں نے ان کی خواہش پر عمل کرنے کا عہد کیا ہے۔