ہریش گہلوٹ کے فلیٹ اور زمین پر ای ڈی کا قبضہ ، حوالہ ریاکٹ کو اپنے بیٹے کے ذریعہ چلانے کا الزام

نئی دہلی۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے وسنت کنج کے عالیشان علاقے میں دہلی کے وزیر کیلاش گہلوٹ کے بھائی ہریش گہلوٹ کے فلیٹ کو فیما (FEMA) کے تحت ضبط کرلیا۔ اس کے علاوہ ریاست ہریانہ میں ان کی 1.48 کروڑ روپئے کی زمین کو بھی فیما اور حوالہ کیس کے سلسلے میں ضبط کرلیا۔ زر مبادلہ سے تعلق اس ایجنسی فیما کی دفعہ 37 اے کے تحت ایک نوٹس بھی جاری کردی۔ ہریش گہلوٹ کے فلیٹ اور ہریانہ کے چوبا گاؤں میں واقع زمین کو بھی بیرون ملک غیرقانونی اثاثہ جات رکھنے کی پاداش میں ضبط کرلیا گیا۔ انکم ٹیکس محکمہ نے ٹیکس کی ادائیگی میں دھوکہ دہی کے الزام میں دو فرموں برسک انفراسٹرکچر اینڈ ڈیولپمنٹ اور کارپوریٹ انٹرنیشنل فینانشیل کے دفاتر کی بھی خانہ تلاش لی۔