ہریش راؤ کی عدالت میں حاضری

ورنگل 9 ڈسمبر (پی ٹی آئی) تلنگانہ کے وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ آج انتخابات سے متعلق ایک مقدمہ کے سلسلہ میں ورنگل کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے اُن کے خلاف قبل ازیں جاری کردہ قابل ضمانت وارنٹ منسوخ کردیا اور آئندہ سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔ پرکال میں 2012 ء ضمنی انتخابات کے دوران وائی ایس آر کانگریس کی امیدوار کونڈہ سریکھا نے ٹی آر ایس رکن اسمبلی ہریش راؤ کے خلاف مقدمہ دائر کیا جس میں انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔ ہریش راؤ 25 جولائی کو مقررہ سماعت کے وقت حاضر نہیں تھے چنانچہ ایڈیشنل منصف مجسٹریٹ نے اُن کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کیا تھا۔