حیدرآباد /10 جنوری ( پی ٹی آئی ) ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی ٹی ہریش راؤ کے خلاف پولیس کو اس وقت اپنے فرائض کی انجام دہی سے مبینہ طور پر روکنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرلیا جب ٹی آر ایس کے کارکن یہاں چیف منسٹر کے ایک جلسہ عام کے دوران احتجاج منظم کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ پولیس نے کہا کہ ہریش راؤ کے خلاف دفعہ 353 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جو سرکاری ملازمین کو ان کے فرائض کی انجام دہی سے روکنے کیلئے مجرمانہ زبردستی کرنے سے متعلق ہے ۔
رائے درگم کے انسپکٹر بالاکوٹی نے کہا کہ چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی 8 جنوری کو گیمنگ پارک کیلئے سنگ بنیاد رکھ رہے تھے اس وقت ٹی آر ایس کارکنوں نے احتجاج منظم کرنے کی کوشش کی اور ہریش راؤ نے پولیس کو فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ پیدا کی تھی ۔