حیدرآباد ۔ 12 ڈسمبر (سیاست نیوز) وزیرآبپاشی تلنگانہ مسٹر ٹی ہریش راؤ کی زیرقیادت اعلیٰ عہدیداروں کی ٹیم روانہ ہوئی۔ 13 ڈسمبر کو مدھیہ پردیش کا دو روزہ دورہ کے تحت وہ مدھیہ پردیش میں لفٹ اریگیشن اسکیمات پر عمل آوری اور آبپاشی پراجکٹ کنال کے علاوہ پائپ لائن کے ذریعہ پانی کی سربراہی کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیں گے ۔