ہریش راؤ کو سالگرہ کے موقع پر کے ٹی آر کی مبارکباد

حیدرآباد 3 جون ( این ایس ایس ) ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی راما راؤ نے ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی جو آج 46 سال کے ہوگئے ۔ کے ٹی آر نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ وہ ریاست کے ایک انتہائی موثر اور ماہر وزیر ہریش راؤ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔