حیدرآباد ۔ 30 ۔ اپریل (سیاست نیوز) وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے چیف منسٹر کے سی آر کے انتخابی حلقہ گجویل کا دورہ کیا اور مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔ گجویل میں آج سیول رائیٹس ڈے کا اہتمام کیا گیا ۔ ہریش راؤ کے علاوہ ایس سی ایس ٹی کے صدرنشین ای سرینواس اور مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ہریش راؤ اور سرینواس نے دلت خواتین کے ساتھ اجتماعی طعام میں حصہ لیا ۔ دلتوں کے ساتھ ہریش راؤ کے لنچ پر مقامی افراد نے خوشی کا اظہار کیا۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ایس ایس سی امتحانات میں سدی پیٹ ضلع میں ٹاپر دلت طالب علم کے لئے اپنے خرچ سے اعلیٰ تعلیم کا انتظام کریں گے۔