ہریش راؤ میدک اور سدی پیٹ کیلئے ٹی آر ایس انچارج مقرر

حیدرآباد۔/17 اپریل، ( سیاست نیوز) بحران کن صورتحال سے نمٹنے میں مہارت کیلئے مشہور و معروف سینئر ٹی آر ایس لیڈر ٹی ہریش راؤ پھر ایک مرتبہ سرگرم رول کیلئے تیار ہوچکے ہیں۔ ہریش راؤ جو تلنگانہ کے چیف منسٹر اور ٹی آر ایس کے صدر کے چندر شیکھر راؤ کے بھانجہ ہیں مجوزہ ضلع پریشد اور منڈل پرجا پریشد انتخابات میں اپنی پارٹی کو کامیاب بنانے کیلئے سدی پیٹ اور میدک ضلعوں میں اہم رول ادا کریں گے جنہیں کے سی آر نے ان دونوں اضلاع میں تنظیمی اُمور کا انچارج مقرر کیا ہے۔ ہریش راؤ نے لوک سبھا انتخابات کے دوران سرگرم رول ادا نہیں کیا تھا جس کے باوجود انہوں نے اپنی پارٹی اور حلقہ لوک سبھا میدک میں ٹی آر ایس امیدوار کے پربھاکر ریڈی کو کامیاب بنانے کیلئے سرگرم مہم چلائی تھی۔