حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ 24 جولائی کو ایک ہفتہ کے دورہ پر جاپان روانہ ہوئے ۔ عہدیداروں کا وفد ان کے ساتھ ہے دورہ کا مقصد کالیشورم پراجکٹ کے لیے خریدے جانے والے پمپس اور ساز و سامان کا جائزہ لینا ہے ۔ اسپیشل چیف سکریٹری آبپاشی ایس کے جوشی ، ہریش راؤ کے دورہ میں ہمراہ عہدیداروں کی ٹیم میں شامل ہیں ۔ ہریش راؤ بعد میں یکم اگست سے 5 اگست تک آسٹریلیا کا دورہ کریں گے اور ڈاکٹر امبیڈکر پراناہیتا چیوڑلہ سوجالا سرونتی پراجکٹ میں استعمال کیے جانے والے پمپس کا جائزہ لیں گے ۔۔