حیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس کے جوشی نے ہریتا ہرم پروگرام چوتھے مرحلے کو کامیاب بنانے 26 و 27 جولائی کو دولاپلی فاریسٹ اکیڈیمی میں اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ۔ چیف سکریٹری نے آج ویڈیو کانفرنس سے کلکٹرس و اعلی عہدیداروں سے خطاب میں ہریتا ہرم پروگرام کی تیاریوں کا جائز لیا اور کہا کہ یہ حکومت کی باوقار اسکیم ہے ۔ اس کو کامیاب بنانے کلکٹرس اجلاس طلب کرکے پودے لگانے کی حکمت عملی تیار کریں ۔ ڈاکٹر جوشی نے کہا کہ چوتھے مرحلے کے ہریتا ہرم میں ابھی تک 16 فیصد پودے لگائے گئے ہیں انہوں نے عوام اور طلبہ میں شعور بیدار کرنے اقدامات پر زور دیا ۔ دیہی علاقوں سے اضلاع تک عوام میں شعور بیدار کرانے محکمہ تعلیم و جنگلات کے تین ، تین جملہ 16 عہدیداروں کا انتخاب کرکے انہیں 26 اور 27 کو تربیت فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ پودوں کی حفاظت و نگہداشت ، جنگلات کو نقصان پہونچانے والوں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت دی ۔