ہریتا ہارم پروگرام میں شراکت دار بننے عوام سے جوگورامنا کی اپیل

حیدرآباد 6جولائی (یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر جنگلات وماحولیات جوگورامنا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے سرسبزی وشادابی میں اضافہ کے لئے شروع کئے جانے والے ہریتا ہارم پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اسے بڑے پیمانہ پر کامیاب بنائیں۔انہوں نے ضلع عادل آباد میں ہونے والے اس پروگرام کے مقام کا اعلی افسروں کے ساتھ تفصیلی طورپر معائنہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعہ سرسبزی وشادابی میں اضافہ ہوتا ہے جس میں عوام کی شرکت ضروری ہے تاکہ یہ پروگرام دیگر دو مرحلوں کی طرح کامیاب بنایا جاسکے ۔