چندی گڑھ ۔یکم جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہلکے زلزلے کے جھٹکے قومی دارالحکومت دہلی اور شمالی ہند کے دیگر علاقوں میں محسوس کئے گئے جب کہ ہریانہ میں ضلع سونی پت اور متصلہ علاقوں میں ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر پیمانہ پر چار تھی ۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے بموجب زلزلہ کا جھٹکہ سونی پت میں سب سے پہلے محسوس کیا گیا جو دہلی کے قریب ہے ۔ یہ جھٹکہ آج 3:37منٹ پر محسوس ہوا ۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ زلزلہ کا جھٹکہ چند سیکنڈ جاری رہا ۔پڑوسی ریاست ہریانہ کے کئی علاقوں میں بھی جھٹکہ محسوس کیا گیا ۔