احتجاج کی دھمکی کے پیش نظر حکومت کا اقدام
چندی گڑھ ۔ 28 ۔ مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ کی کابینہ نے آج جاٹ طبقہ کو سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی شعبہ میں تحفظات فراہم کرنے کیلئے ایک بل کی منظوری دیدی ہے جبکہ اس طبقہ نے گزشتہ ماہ پرتشدد احتجاج کے سبب اپنے مطالبہ کی یکسوئی کیلئے 31 مارچ تک آخری مہلت مقرر کی تھی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چیف منسٹر منوہر لال کھتر کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں جاٹوں اور دیگر 4 ذاتوں کو فراہمی تحفظات کیلئے ایک مسودہ بل کومنظور کرلیا ہے اور جسے ریاست اسمبلی کے جاریہ بجٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ یہ ا جلاس 31 مارچ تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ جاٹ برادری نے یہ اعلان کیا ہے کہ 3 اپریل تک کوئی احتجاج نہیں کیا جائے گا ۔ حشر ہے کہ مقررہ تاریخ سے قبل بل منظور کرلے۔ مذکورہ بل میں پسماندہ طبقات کی از سر نو زمرہ بندی کرتے ہوئے جاٹوں اور دیگر 4 ذاتوں جاٹ سکھ، رورس (Rors) یشونی اور تیاتی کو تحفظات فراہم کیا جائے گا ۔ جس کے تحت تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں 10 فیصد تحفظات مختص کئے جائیں گے۔