چندی گڑھ ۔ /29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ اسمبلی میں آج جاٹ اور پانچ دیگر طبقات کو ملازمت و تعلیمی اداروں میں تحفظات کی فراہمی کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ۔ گزشتہ ماہ تحفظات کیلئے پرتشدد احتجاج کے بعد جاٹ طبقہ نے حکومت کو /3 اپریل تک کی مہلت دی تھی ۔ حکومت نے ان کے اہم مطالبات کو منظور کرلیا ہے۔ جاٹ طبقہ نے /18 مارچ سے دوبارہ احتجاج شروع کرنے کی دھمکی دی تھی لیکن بی جے پی حکومت کی یقین دہانی کے بعد احتجاج کو /3 اپریل تک ملتوی کردیا تھا ۔آج اسمبلی میں جاٹ اور پانچ دیگر ذاتوںکو 10 فیصد تحفظات کی فراہمی کا بل منظور کرلیا گیا ۔