چندی گڑھ۔/13مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہریانہ اور پنجاب آج صبح کی اولین ساعتوں میں ہلکی اور تیز بارش کی وجہ سے عوام کو شدید ترین گرمی سے راحت ملی۔ چندی گڑھ میں 13.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور جب عوام صبح اپنی نیند سے بیدار ہوئے تو گرمی کی بجائے خوشگوار موسم نے ان کا خیرمقدم کیا۔ ہریانہ اور امبالہ میں 17.1 ملی میٹر، حصار میں 22.4 ، بھیوانی میں 22.4، کرنال میں11.6، نارنول میں 10 اور پنچکولہ میں 15ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پنجاب کے پٹھان کوٹ میں 47ملی میٹر اور امرتسر میں 11.3 ملی میٹر،لدھیانہ میں 15.8 ، پٹیالہ میں 18.4 ، مادھو پور میں 43.4، شاہ پور کاندی بیلٹ میں 55.2، ننگل ڈیم میں 12.8 اور موہالی میں 14ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔