ہریانہ اجتماعی عصمت ریزی کیس :تین کے منجملہ ایک گرفتار

چندی گڑھ ۔ /16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ پولیس نے ریواڈی سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون کی مبینہ اجتماعی عصمت ریزی کے سلسلے میں اصل ملزم کے بشمول تین افراد میں سے ایک کو گرفتار کرلیا ہے ۔ فوجی جوان اور اس کا ایک ساتھی ہنوز فرار ہیں ۔ کئی ریاستوں میں پولیس کے دھاوے جاری ہیں تاکہ فوجی جوان کے بشمول دیگر ملزم کو گرفتار کیا جاسکے ۔ ریاستی حکومت نے بھی تیزی سے کارروائی کرنے کی پولیس کو ہدایت دی ہے ۔ پولیس کارروائی میں مبینہ تاخیر پر متعلقہ عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔