چندی گڑھ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ کے ضلع ریواری میں 19 سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کے 10 دن بعد پولیس نے دو کلیدی ملزمین کو گرفتار کرلیا جن میں ایک فوجی اہلکار شامل ہے جو اپنی روپوشی کے دوران ٹھکانے بدل رہے تھے۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ ایک فوجی پنکج اور دوسرے کلیدی ملزم منیش کو ضلع میندر گڈھ کے علاقہ ستنالی میں آج صبح گرفتار کرلیا گیا۔ خصوصی ٹیم کی سربراہ نازنین بھاسن نے جو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس سریکانت جادھو کے ساتھ تھیں، کہا کہ’دونوں گرفتار شدگان نے اپنے فونس کہیں دفن کردئے تھے ۔ بعد ازاں معمولی مجرمین کی مدد سے غریبوں میں روپوش ہوگئے تھے اور دھرم شالاؤں میں پناہ لی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملزمین کو پناہ دینے والوں پر بھی کارروائی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ دیگر ملزمین میں نیشو فی الحال پولیس تحویل میں ہے جبکہ سنجیو اور دین دیال عدالتی تحویل میں ہیں۔