حیدرآباد۔ 2 نومبر ( این ایس ایس ) وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے آج کونسل میں مطلع کیا کہ حکومت ہر گھر کو انٹرنیٹ براڈ بیانڈ خدمات فراہم کرنا چاہتی ہے اور ساتھ ہی گاووں میں آدھار اندراج کی سہولت فراہم کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مختلف اسکیمات سے فائدہ اٹھانے آدھار اندراج کروانے ہر منڈل میں تین آدھار خدمات مراکز قائم کرنے کی تجویز ہے ۔ وزیر موصوف کونسل میں انٹرنیٹ براڈ بیانڈ خدمات اور نظام آباد اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی سے متعلق مختصر مباحث کا جواب دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت تلنگانہ میں انٹرنیٹ خدمات کو وسعت دے رہی ہے تاکہ عوام کو بہتر صحت و تعلیم کی خدمات فراہم کی جاسکیں۔