ہد ہد متاثرین کیلئے ٹالی ووڈ اداکاروں کا 20 لاکھ کا عطیہ

وجئے واڑہ 14 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) ٹالی ووڈ کرکٹ اسویس ایشن نے ہد ہد طوفان سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کیلئے 20 لاکھ روپئے کا عطیہ چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں جمع کروایا ہے ۔ طوفان ہد ہد سے اکٹوبر میں آندھر اپردیش کے تین شمالی ساحلی اضلاع بری طرح متاثر ہوئے تھے ۔ تلگو فلمی اداکاروں نے آج ایک بنیفٹ میچ کھیلا تاکہ اس مقصد کیلئے فنڈز جمع کئے جاسکیں۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں ترون اور سریکانت نے امدادی رقم کا چیک مقامی رکن اسمبلی بی اوما مہیشور راؤ کے حوالے کیا ۔