حیدرآباد ۔ 17 فبروری ۔ (سیاست نیوز ) ریاستی چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی نے ایک طویل عرصہ سے اقلیتی اداروں پر توجہ نہ دیتے ہوئے عین اپنے عہدے سے مستعفی ہونے سے قبل جہاں گزشتہ دو دن قبل ریاستی حج کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی تھی وہیں آج رات دیر گئے ایک طویل عرصہ سے زیرالتواء ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کیلئے گورننگ باڈی تشکیل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ ریاستی سکریٹریٹ کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ چیف منسٹر کی جانب سے دی گئی ہدایت کی روشنی میں ریاستی محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے رات دیر گئے جی او جاری کیاگیا ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ نئی تشکیل دی گئی ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی (15) رکنی گورننگ باڈی میں مسرس محمد ہدایت علی گنٹور ( صدرنشین ) ، غلام غوث ( محبوب نگر ) ، شیخ نذیراحمد ( کڑپہ) ، محمد وحید خان ( میدک ) ، شیخ انور پاشاہ (گنٹور ) ، محمد ضمیر خان ( چتور ) ، سید حامد حسین جعفری (حیدرآباد ) ، اے فیاض ( اننت پور ) ، شیخ فضل الٰہی (کڑپہ) ، پٹھان اشفاق رحیم خان ( کرنول) ، شیخ مختار ( وجئے واڑہ ) ، ضلع کرشنا ، ناگور محمد مصطفی (چتور ) کے علاوہ نمائندہ عہدیدار ریاستی محکمہ اقلیتی بہبود ، نمائندہ عہدیدار محکمہ فینانس اور مینجنگ ڈائرکٹر ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن بحیثیت ارکان گورننگ باڈی شامل ہیں۔