گوہاٹی ۔ 12 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام )پولیس ذرائع کے مطابق بچوں کے اغواء کے شبہ میں بھیڑ کی جانب سے 2 افراد کی ہلاکت کے بعد 24 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید افراد کی تلاش جاری ہے ۔ آسام پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شدہ افراد کا تعلق ضلع کاربی انگلانگ سے ہے اور مزید تلاش جاری ہے ۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس ( لاء اینڈ آرڈر ) مکیش اگروال تحقیقات پر نظر رکھتے ہوئے ہیں۔ 24 افراد کے علاوہ دو مزید افراد کو سوشیل میڈیا پر اس واقعہ کو بڑھا چڑھاکر پیش کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔