واشنگٹن ۔ 9 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کا مبینہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے جبکہ ایک امریکی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔حکام نے کہا کہ کسینیو کمپلیکس پر ہجوم کو روندنے کی کوشش کرنے والا داعش سے متاثر ہے، ملزم نشانہ کی تلاش میں گاڑی لے کر واشنگٹن کے کئی مقامات پر گیا۔28 سالہ کمپیوٹر انجینئر رونڈیل ہنری کو 28 مارچ کو گرفتار کیا گیا۔