پرامپور : سپریم کورٹ کے ہجومی تشدد پر دئے گئے فیصلہ پر سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اعظم خان نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں فیصلہ کا خیر مقدم کرتا ہوں لیکن ایسے فیصلوں سے معاملہ رکتا نہیں ۔عدالت عظمیٰ کو بخوبی معلوم ہے کہ حکومتیں کتنی پانی میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ سپریمکورٹ کو یہ بھی معلو م ہے کہ الیکشن کامیاب کرنے کیلئے وزیر اعظم نے دیوالی اور عید پربجلی کے تنازع کو کھڑا کیا اوریہ بھی کہا کہ قبرستان کی دیواریں بنادی گئیں لیکن شمشان کی نہیں بنائیں ۔
اعظم خاں نے کہا کہ ماحول میں زہر گھولنے میں نریندر مودی نے کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے بہت سے فیصلے ایسے ہیں جن آج تک عمل نہیں ہوا ۔انہوں نے سوال کیا کہ اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ حکومتیں سپریم کورٹ کے فیصلہ کو سنجیدگی سے لیں گی ۔حیدرآباد کے ممبر پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی کے بیان پر اعظم خان نے کہا کہ وہ اپنے مشن پر ہیں ۔ انہوں نے یہ بات اس وقت کیوں نہیں کہی اب سمجھ میں آیاکیو ں کہ اس وقت بی جے پی کو ان کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے ووٹ تقسیم کرنے میں ان کی بڑی اہمیت حاصل ہوتی ہے۔انہیں جو مشورہ ملتا ہے وہ کر تے چلے جاتے ہیں۔ندا خاندان کے معاملہ پر اعظم خاں نے کہا کہ میں قاضی تو نہیں ہوں لیکن اسطرح کے ماحول سے شرمندگی ہوتی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ٹی وی پر جولوگ بیٹھتے ہیں وہ کہا ں سے آتے ہیں ۔اس واقعہ سے مسلمانوں کو شرمندگی اور نقصان ہوا ہے ۔ایسے معاملات پر بحث ہوتی ہے جو وہ نہیں جانتے ہیں ۔