واشنگٹن۔27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے اسلحہ کی فروخت میں سب کو پیچھے چھوڑدیا۔ امریکی اسلحہ کی فروخت میں ایک سال میں 10 ارب ڈالر س کا اضافہ ہوا۔ ایک امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی اسلحہ کی فروخت میں 35% کا اضافہ ہواہے۔2014ء میں امریکہ نے 36ارب200کروڑکا اسلحہ فروخت کیا، جبکہ روس 10ارب200کروڑکا اسلحہ فروخت کرتے ہوئے دوسرے نمبرپررہا۔