نئی دہلی ۔ /6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نائب صدر راہول گاندھی آج بمبئی ہائیکورٹ کے حکم التواء کی درخواست پر سنائے گئے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے ۔انہوں نے گاندھی جی کے قتل کیلئے مبینہ طور پر آر ایس ایس کو مورد الزام قرار دیا تھا جس پران کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا ۔ بمبئی ہائیکورٹ نے اسے کالعدم قرار دینے کی درخواست آج مسترد کردی ۔ آر ایس ایس کارکن راجیش کنٹے نے ضلع تھانے میں مجسٹریل کورٹ کے روبرو یہ شکایت کی تھی۔