نئی دہلی، 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال، نامور وکیل پرشانت بھوشن اور دیگر دو کو آج ایک عدالت کی جانب سے سابق وزیر ٹیلی کام کپل سبل کے فرزند امیت سبل کی جانب سے داخل کردہ ہتک عزت الزامات پر مقدمہ کی کارروائی شروع کی ہے۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ سنیل کمار شرما نے کجریوال، بھوشن، عام آدمی پارٹی لیڈر منیش سیسوڈیا اور شاذیہ علمی کے خلاف الزامات وضع کئے ہیں۔ شاذیہ علمی نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کے خلاف یہ کیس تعزیرات ہند کی دفعہ 500 (ہتک عزت) کے تحت داخل کیا گیا ہے۔ ان قائدین نے اپنے بے قصور ہونے کی کوئی درخواست داخل نہیں کی ہے ۔