نیویارک6؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ہاورڈ یونیورسٹی کے احاطہ میں قائم کئی عمارتوں کا تخلیہ کروادیا گیا اور تلاشی لی گئی، کیونکہ نامعلوم شخص نے پولیس کو ٹیلی فون پر اطلاع دی تھی کہ اس نے احاطہ میں بم نصب کئے ۔ بعد ازاں پولیس نے اعلان کیا کہ کوئی بم موجود نہیں ہے۔ پولیس ترجمان اسٹیون کیٹالانو نے کہا کہ یونیورسٹی کے احاطہ کی تمام عمارات محفوظ ہیں۔