ہانگ کانگ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں

ہانگ کانگ۔ 19 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) چین کے خود انتظامی علاقہ ہانگ کانگ میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان منگل ،چہارشنبہ کی درمیانی شب جھڑپیں ہوئیں۔ مقامی ٹی وی کے مطابق دسیوں طلبا نے قانون ساز کونسل کی عمارت کے شیشے کے دروازے توڑنے کی کوشش کی تو پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کیلئے ربر کے ڈنڈے اور مرچی گیس استعمال کی۔ طلبا کے کچھ قائدین کو گرفتار کر لیا گیا، چند افراد زخمی ہو گئے۔ یہ جھڑپیں حکومت کے دفتر کے سامنے کھڑی کردہ باڑیں ہٹائے جانے کے بعد ہوئیں۔

بردوان دھماکہ:این آئی اے نے
بنگلہ دیشی حکام کو معلومات فراہم کئے
ڈھاکہ ۔ 19 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی تحقیقات کاروں نے جو بنگلہ دیش کے دورہ پر ہیں تاکہ بردوان دھماکے کی منصوبہ بندی کی تحقیقات کریں، انہوں نے یہاں اپنے ہم منصب حکام کو بعض نام اور لگ بھگ 15 موبائیل فون نمبرات فراہم کئے ہیں جو انہیں اس کیس کی تہہ تک مدد کرسکتے ہیں۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) کی اس کے ڈائرکٹر جنرل شرد کمار کی قیادت میں چار رکنی ٹیم دوشنبہ کو یہاں پہنچی تاکہ متعلقہ حکام سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے بردوان دھماکے کی تحقیقات مکمل کی جاسکیں۔