ہانگ کانگ۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ جمہوریت حامی ہزاروں احتجاجی آج ہانگ کانگ کی سڑکوں پر نکل آئے جب کہ پہلی بار گزشتہ دو ماہ سے زیادہ مدت میں عوامی مظاہروں کی وجہ سے بند منایا جارہا ہے۔ چھتریوں کا ایک سمندر اس احتجاجی مظاہرے کی علامت تھا جو سُست رفتار سے وسطی ہانگ کانگ سے گزر رہا تھا۔ احتجاجی ’حقیقی عالمی سانحہ‘ کے نعرے لگارہے تھے۔ احتجاج کے منتظمین نے کہا کہ اس جلوس میں 50 ہزار سے زیادہ افراد شریک تھے۔ نامہ نگاروں کا اندازہ ہے کہ احتجاجیوں کی تعداد ہزاروں میں تھی۔ پولیس کا اندازہ ہنوز دستیاب نہیں ہوسکا۔ پولیس نے سڑکوں کی صفائی کردی ہے اور احتجاجیوں کے خیموں کو اُکھاڑ پھینکنے کا امکان ہے۔ پولیس نے دوبارہ قبضہ کے خلاف احتجاجیوں کو انتباہ دیا ہے۔ آج دوپہر نکالا جانے والا جلوس پُرامن تھا۔ اکثر جلوسی زرد رنگ کے غبارے تھامے ہوئے تھے۔