ہانگ کانگ ،4 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہانگ کانگ پولیس نے آج ادعا کیا کہ جمہوریت کا مطالبہ کرنے والے 19 احتجاجیوں کو گرفتار کیا گیا ہے حالانکہ احتجاجیوں نے اپنے احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ایک ہفتے سے انتہائی پرامن انداز میں جاری رکھا ہے لیکن کچھ لوگوں نے اُن احتجاجیوں کو وہاں سے نکال باہر کرنے کی کوشش کی جس سے تشدد پھوٹ پڑا جس میں 12 افراد اور چھ افسر زخمی ہوگئے ۔ ڈسٹرکٹ کمانڈر کوک ۔ پاک ۔ چونگ نے پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔