توریز ( یوکرین ) 21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہالینڈ کے فارنسک ماہرین نے آج ملیشیائی طیارہ حادثہ میں ہلاک ہونے والے مسافرین کی نعشوں کا معاہدہ کیا ۔ ان نعشوں کو کیف میں ایک اسٹیشن پر روکے رکھا گیا ہے ۔ اس علاقہ میں باغیوں اور حکومت کے مابین لڑائی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ شلباری میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یوکرین کے صدر پیٹرو پوروشینکو نے اپنی افواج سے کہا کہ وہ حادثہ کے مقام سے 40 کیلو میٹر کے احاطہ میں فائرنگ روک دیں جہاں ہالینڈ کے ماہرین نعشوں کا معائنہ کرنے کیلئے پہونچے ہیں۔