ہالینڈ :مساجد اور قرآن پر پابندی!

ایمسٹرڈیم۔27اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہالینڈ کی سیاسی جماعت فریڈم پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں کہا ہے کہ اقتدار میں آکر تمام مساجد کو بند کر کے قرآن پر پابندی لگا دی جائیگی۔ فریڈم پارٹی کے انتخابی منشور میں حجاب پر پابندی، پناہ کے متلاشی افراد کے مراکز کو بند کرنا، مسلمان ملکوں سے مہاجرین کی آمد روکنا اور سرحدوں کی بندش جیسے اقدامات شامل ہیں۔ رائے عامہ کے جائزوں میں گزشتہ کئی ماہ سے فریڈم پارٹی حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں لیبر پارٹی اور پیپلز پارٹی فار فریڈم اینڈ ڈیموکریسی سے آگے ہے۔
چین، فلائیٹ شو کے دوران ایک بازیگر طیارہ گر گیا، پائلٹ ہلاک
بیجنگ۔27اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین میں فلائیٹ شو کے دوران ایک بازیگر طیارہ گرنے سے پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے ایونٹ منتظم نے بتایا کہ صوبہ گانشوں میں ہونے والے پہلے سلک روڈ انٹرنیشنل جنرل ایوی ایشن کنونشن کے دوران ایک بازیگر طیارہ گر گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ موقع پر ہلاک ہو گیا طیارہ گرنے کی وجوہات جانیںکے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔