حیدرآباد 12 اکٹوبر (سیاست نیوز) نیکلس روڈ پر 12 اکٹوبر کو منعقدہ ہاف مراتھن کے موقع پر جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے نیکلس روڈ پہونچ کر سی آر پی ایف اور ریاپڈ ایکشن فورس کے جوانوں میں ریاستی وزیر آئی ٹی مسٹر ٹی راما راؤ کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے۔ بعدازاں ایڈیٹر سیاست نے ریاپڈ ایکشن فورس کے زیراہتمام اسٹال کا مشاہدہ کیا اور اسلحہ و بارود کا جائزہ لیا۔ اِس موقع پر سی آر پی ایف اور ریاپڈ ایکشن فورس کے اعلیٰ عہدیداران محمد عبدالمجید رضوان کمانڈنٹ 99 بٹالین ریاپڈ ایکشن فورس، خواجہ سراج الدین ڈی آئی جی پی سدرن سیکٹر سی آر پی ایف جوبلی ہلز حیدرآباد، ایم وی راؤ آئی پی ایس انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) سدرن سیکٹر سی آر پی ایف حیدرآباد سے ملاقات کرتے ہوئے ریاپڈ ایکشن فورس اور سی آر پی ایف کی خدمات سے واقفیت حاصل کی اور اُن کے ہتھیاروں کا غور سے جائزہ لیا۔ جناب زاہد علی خاں نے اِس موقع پر دونوں شعبوں کے زیراہتمام منعقدہ اسٹال کی خوب ستائش کی اور اِن کی خدمات کی سراہنا کی۔ قبل ازیں جناب زاہد علی خاں کی آمد پر دونوں شعبوں کے عہدیداروں نے اُن کا شاندار خیرمقدم کیااور اُن کو شعبہ جات سے واقفیت کروائی۔