ہاسپٹل کا امبولنس دینے سے انکار 9 سالہ افروز فوت ہوگیا

شاہجہاں پور (یو پی)، 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شدید علالت سے دوچار ایک کمسن لڑکا ایسے حالات میں فوت ہوگیا کہ یہاں کے سرکاری زیرانتظام اسپتال نے مبینہ طور پر اُس کیلئے امبولنس فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ سٹی مجسٹریٹ کی جانب سے تحقیقات میں پایا گیا کہ ہاسپٹل اتوار کی شب پیش آئی بچہ کی موت میں خامیوں کا مرتکب ہے۔ 9 سالہ افروز کو شدید بخار کی شکایت کے ساتھ شاہجہاں پور میں ڈسٹرکٹ ہاسپٹل لایا گیا تھا اور اسے خصوصی علاج کیلئے لکھنو لیجانے کیلئے کہا گیا۔ اُس کے والدین نے بتایا کہ وہ امبولنس کیلئے اسپتال سے رجوع ہوئے لیکن حکام نے اُن کی درخواست قبول نہیں کی۔