ہاسٹل میں مقیم طالبہ نے بچہ کو جنم دیا

برہام پور ( اڈیشہ ) ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع کندھامل کے ایک اقامتی اسکول ہاسٹل میں ایک دسویں جماعت کی طالبہ نے ایک بچہ کو جنم دیا ۔ جس کے بعد اسکول کی صدر معلمہ کو معطل اور دیگر 2 کنٹراکٹ ٹیچروں کو فرائض سے غفلت برتنے پر برطرف کردیا گیا ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دسویں جماعت کی طالبہ نے جمعہ کی شب ہاسٹل میں ایک بچہ کو جنم دیا ہے ۔ اس واقعہ کے بعد ضلع انتظامیہ نے ہیڈمسٹریس لنگا ڈاریزڈ نیشنل گرلز ہائی اسکول شریمتی آشا لتا پتی اور کنٹراکٹ ٹیچرس سسمیتا پریدا اور نمیتا پردھان کو برطرف کردیا گیا ہے جب کہ طالبات کی طبی نگہداشت کی ذمہ داری نرس ایس بی پردھان کو ذمہ داری سے ہٹادیا گیا ہے کیوں کہ وہ ، مذکورہ طالبہ کی صحت کے بارے میں لا علمی کا اظہار کا تھا ۔ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ۔