حیدرآباد یکم اگست(یواین آئی)ہاسٹل میں سہولیات نہ ہونے پر آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے کاوالی وی آئی ٹی ایس کالج کے انجینئرنگ کے تقریبا500طلبہ نے احتجاج کیا۔بتایاجاتا ہے کہ انتظامیہ کی لاپرواہی پر ہاسٹل میں غذا کے استعمال سے پانچ طلبہ بیمار پڑ گئے ۔طلبہ کو وارڈن نے مقفل کردیا جس کے بعد طلبہ یونین کے لیڈران وہاں پہنچے جنہوں نے احتجاجی طلبہ کو قفل توڑ کر باہر نکالا ۔اس موقع پر طلبہ نے احتجاج کیا جس کے نتیجہ میں کشیدگی پھیل گئی اور پولیس نے احتجاجی طلبہ کو حراست میں لے لیا۔