ہارورڈ کانفرنس سے مشہور و معروف ہندوستانی خطاب کرینگے

واشنگٹن ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہارورڈ یونیورسٹی کی 15 ویں سالانہ کانفرنس سے مشہور و معروف ہندوستانی شخصیات بھی خطاب کریں گی جن میں مرکزی وزیر سریش پربھو، وزیراعلیٰ پنجاب امریندر سنگھ اور فلم اداکار کمل ہاسن کے نام قابل ذکر ہیں جس کا انعقاد 10 اور 11 فروری کو ہوگا۔ کانفرنس کا مقصد بزنس لیڈران، انٹرٹینمنٹ پروفیشنلز، سرکاری عہدیداران، مخیر حضرات اور دیگر کو ایک ہی پلیٹ فارم پر قریب تر کرنا ہے جہاں ہندوستان کی گلوبل لیڈر شپ کے تعلق سے مباحثہ ہوگا۔ دیگر مدعوئین میں ریاست تلنگانہ کے آئی ٹی، انڈسٹری و کامرس منسٹر کے ٹی راما راؤ، بی جے پی ایم پی پونم مہاجن، ایس بینک سی ای او راناکپور، نامور مصنف رمیش ترپاٹھی، فیشن ڈیزائنر سابیاساچی مکرجی بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔