ہاردک کے کیس سماعت سے ہائی کورٹ جج نے خود کو علیحدہ کرلیا

احمد آباد۔13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گجرات ہائی کورٹ کے ایک جج نے آج پاٹے دار کمیونٹی لیڈر ہاردک پٹیل کی ایک عرضی کی سماعت سے خود کو علیحدہ کرلیا۔ پٹیل کی عرضی میں 2015ء کے فساد کیس میں ان کی سزاء دہی پر حکم التوا کی استدعا کی گئی ہے۔ 25 سالہ ہاردن گزشتہ روز ہی گاندھی نگر میں کانگریس کے ایک ریالی میں اس پارٹی میں شامل ہوگئے اور لوک سبھا چنائو لڑنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔ جسٹس آر پی دھولاریا نے خود کو کیس سے علیحدہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے میرے روبرو پیش نہ کیا جائے۔