احمد آباد 27جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاٹیدار آرکشن آندولن سمیتی (پاس) کے لیڈر ہاردک پٹیل آج منگیتر اور بچپن کی دوست کنجل پاریکھ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔شادی سے متعلق رسم کل سے ان کے آبائی شہر آحمدآباد کے ویرم گام کے جھالاواڑی سوسائٹی واقع رہائش گاہ پر شروع ہوگئی تھی ۔ آج یہیں سے بارات نکلی۔25 سالہ ہاردک پٹیل کی شادی آج کنجل کے ساتھ سریندر نگر کے دگسر گاوں کے ایک مندر میں ہوئی۔ شادی میں خاندان کے لوگوں کو ہی شامل کیا گیا تھا ۔